سرگودھا میں میجر عزیز بھٹی ٹاؤن کے قریب کار مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کار سوار 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
حادثے کی شکار کار جھال چکیاں کی طرف سے آرہی تھی جو سرگودھا سے خوشاب جانے والی مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جنہوں نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا منتقل کردیا۔
جام بحق ہونے والوں میں سلطان کالونی کی رہائشی فاروق احمد کی شناخت ہو سکی جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت نہ ہو سکی، پولیس نے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔






















