اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کےلیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے درخواستوں پر سماعت کی۔ وکیل سلمان صفدر نے بتایا سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست دائر کی ہے۔ نیب کی جانب سے پہلے کہا جاتا رہا کہ پراسیکیوٹر تعینات کرنا ہے ۔ 8 ماہ ہو چکے ۔استدعا ہے خاتون کی حد تک سزا معطلی درخواست اگلے ہفتے سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔
عدالت نے وکیل سلمان صفدر کے دلائل سننے کے بعد ہدایت کی سزا معطلی کی دونوں درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کی جائیں۔






















