عالمی جریدے نے خیبرپختونخوا حکومت کی وفاق سے مختلف پالیسی کو دہشت گردی کے خاتمے میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق افواج پاکستان نے ضرب عضب اور ردالفساد جیسے کامیاب آپریشنز کئے۔ پی ٹی آئی دور حکومت میں فتنہ الخوارج سے مذاکرات اور واپسی کی غلط پالیسی نے دہشت گردوں کو حوصلہ دیا۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت اب بھی وفاقی پالیسیوں سے ہٹ کر الگ راستہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ غیرقانونی افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت میں اختلافات ہیں۔ وفاق کی ہدایات کو نظرانداز کر کے خیبرپختونخوا کو شدت پسندی کی لہر سے نہیں بچایا جا سکتا۔






















