بھارتی سپریم کورٹ نے پاک بھارت میچ رکوانے کے خلاف اپیل کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔
بھارتی شدت پسند حلقوں کی جانب سے پاک بھارت میچ کی مخالفت جاری ہے۔ میچ کی مخالفت حد سے بڑھتے ہوئے گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ تک جا پہنچی جہاں میچ پر پابندی کے لیے درخواست دائر کردی گئی تاہم میچ رکوانے کے خلاف اپیل کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 14 ستمبر کو دبئی میں میچ شیڈول ہے۔ دونوں ٹیموں کی دوسرے راؤنڈ میں رسائی کی صورت میں دو اور فائنل میں رسائی کی صورت میں تیسرا مقابلہ بھی متوقع ہے۔






















