محکمہ ثقافت وسیاحت خیبرپختونخوا نے کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی ملازمین کی اسناد کی چھان بین کی ہدایت کردی۔
اعلامیے میں گریڈ 11 سے بالا تمام ملازمین بشمول افسران کی تعلیمی قابلیت اوراسناد کی فوری تصدیق کا حکم دیا گیا ہے۔ اتھارٹی 3 دن کے اندر تصدیق شدہ اسناد اور تعلیمی کوائف محکمہ سیاحت کو ارسال کریں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے اتھارٹی میں شفاف اور بہتر انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیاجا سکے گا، اہلیت کے حوالے سے ابہام کو ختم کرنے کے لیے اسناد کی تصدیق کرنا سرکاری معمولات کا حصہ ہے۔






















