پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تمام طرز کی کرکٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا، جس پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
محمد رضوان نے ایکس (ٹوئٹر) پر بابراعظم کے پیغام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کپتانا، آپ دلوں کے کپتان ہو، آپ یقیناً پاکستان کے عظیم ترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں‘‘۔
محمد رضوان کا مزید کہنا ہے کہ آپ کی ایمانداری، پیار، دیانت، خیالات اور بطور کپتان پاکستان کیلئے کوششیں قابل قدر ہیں۔
انہوں نے بابر اعظم کو دعا دیتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ آپ پاکستان کیلئے چمکتے رہیں، آمین۔
Kaptaaana, aap Dilo k Kaptaan ho. You are definitely one of the greatest batsmen Pakistan has ever seen.
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) November 15, 2023
Your honesty, love, integrity, thoughts, and efforts for Pakistan as the captain are the things to look up to. May you continue to shine for Pakistan, Ameen. @babarazam258 🇵🇰 https://t.co/FuZOdyBR6U
گرین شرٹس کو افغانستان کے ہاتھوں بھی غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس پر بابر اعظم اور قومی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بابر اعظم نے کپتانی چھوڑنے کے اعلان کے ساتھ لکھا کہ میں تینوں فارمیٹس (ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی 20) میں بطور کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرتا رہوں گا، میں اپنے تجربے اور لگن کے ساتھ نئے کپتان اور قومی ٹیم کی حمایت کیلئے ہر وقت حاضر ہوں۔