لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر صارفین پر مزید بوجھ ڈال دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اب سولرصارفین کےکنکشن پر صرف اے ایم آئی میٹرلگے گا، تمام درخواست کنندہ سولرصارفین کے کنکشن روک دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق اے ایم آئی میٹر کی قیمت 70 ہزار روپے ہوگی، اس سے قبل میٹرکی قیمت 35 ہزارروپے کےلگ بھگ تھی۔ لیسکو ذرائع کے مطابق منسٹری ایسی پالیسی لارہی ہے جس سے سولرکی حوصلہ شکنی ہو۔






















