پاکستان اور ہانگ کانگ میں قانونی اور ریگولیٹری تعاون کےلیے باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا۔
مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہانگ کانگ میں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ کے دوران کئے گئے۔ وفاقی سیکریٹری قانون راجہ نعیم اکبر اور ہانگ کانگ سیکریٹری انصاف نے دستخط کئے ۔
معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے قانونی امور میں تعاون اور صلاحیت سازی پر اتفاق کیا ہے۔ ہانگ کانگ پاکستان کو ثالثی اور متبادل تنازعات کے حل میں تربیت فراہم کرے گا۔ ڈیجیٹل گورننس اور ورچوئل اثاثوں کی ریگولیشن میں بھی تعاون معاہدے کا حصہ ہے۔






















