کراچی میں بادل برسنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ آج بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
کراچی میں اب بھی کہیں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ نارتھ کراچی ۔ سرجانی اور ایم اے جناح روڈ میں باران رحمت کا سلسلہ جاری ہے۔ جیل چورنگی ۔ شہید ملت روڈ ۔ طارق روڈ میں بھی ہلکی بارش ہورہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ میٹ آفس کے مطابق ہوا کا کم دباؤ اس وقت اثر انداز ہو رہا ہے۔ شہر بھر میں اس وقت سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں۔






















