قازقستان کے نائب وزیراعظم ، وزیر ٹرانسپورٹ اور نائب وزیر تجارت کی وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان ، وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین اور وزیر ریلویز حنیف عباسی سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون میں اضافے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مواصلات سمیت مختلف مشترکہ منصوبوں پر غوروخوض کیا گیا۔
قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ مارات نورتیلو ، وزیر ٹرانسپورٹ نورلان سوران بائیوف اور نائب وزیر تجارت ارمان شیکلوف کی وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان، وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین اور وزیر ریلویز حنیف عباسی سےاہم ملاقات ہوئی۔ دونوں ممالک کےدرمیان مواصلات سمیت مختلف مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عبدالعلیم خان نے نائب وزیراعظم قازقستان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک ذرائع آمدورفت میں خاطرخواہ تعاون کر سکتے ہیں۔ تجارتی راہدرایاں اور بہترین ذرائع مواصلات ہماری ترجیح ہے ۔ پاکستان وسطی ایشیا اور یورپ تک رسائی کا خواہاں ہے۔ ریل اور روڈ کے ذریعے رابطوں میں اضافے سے تجارت بڑھے گی۔
قازق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ مارات نورتیلو کا پاکستانی عوام کے لئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ۔ کہا کہ دونوں ممالک شعبہ مواصلات میں باہمی تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔ قازقستان کے وزیر ٹرانسپورٹ اور نائب وزیرتجارت نے یقین ظاہر کیا کہ ان کے دورہ پاکستان سے مستقبل میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے روشن امکانات ہیں ۔ دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔ قازق وفد نے پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔






















