ضلعی انتظامیہ نے سندھ کے مختلف شہروں میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
ضلعی انتظامیہ جامشورو نے ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
میرپورخاص میں مسلسل بارشوں کے باعث آج تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا، آل پرائیوٹ اسکولز نے آج شہر بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
سکرنڈ میں 24 گھنٹے سے جاری برسات کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان ہوگیا، سکرنڈ کے تمام پرائیوٹ اسکولز منگل کو بند رہیں گے۔
دوسری جانب حیدرآباد میں رات گئے سے وقفے وقفے سے جاری ہلکی و تیز بارش سے جل تھل ایک ہوگیا،ضلعی انتظامیہ نے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا، آج تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔






















