ہزارہ موٹروے حویلیاں کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں ٹریلر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
کار میں سوار افراد گلگت سے اسلام آباد جا رہے تھے جبکہ ٹریلر ایبٹ آباد سے جارہا تھا۔ کار میں سوار 3 افراد کا تعلق ایک ہی خانداں سے ہے۔ لاشیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال حویلیاں منتقل کردیا گیا۔






















