پی سی بی نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
سری لنکن ٹیم 3 ون ڈے میچز کیلئے نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی ۔ سیریز کے میچز 11، 13 اور 15 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ 2019 کے بعد سری لنکن ٹیم پہلی بار پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلے گی۔
قبل ازیں پی سی بی نے پاکستان،سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان کردیا تھا، پاکستان پہلی بارٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریزکی میزبانی کرے گا،ٹرائی سیریز 17 تا 29 نومبرراولپنڈی اور لاہور میں ہوگی،17 نومبر کو پہلا میچ پاکستان اور افغانستان، راولپنڈی میں کھیلیں گے۔
19 نومبرکوسری لنکا اورافغانستان کامیچ راولپنڈی میں کھیلاجائےگا،یہ افغانستان کا پاکستان میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوگا،باقی پانچ میچزلاہورمیں کھیلےجائیں گے،فائنل 29 نومبرقذافی سٹیڈیم لاہورمیں ہوگا۔






















