سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
شارجہ میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 141 رنز کا ہدف دیا تھا۔ افغانستان کرکٹ ٹیم 142 رنز کے تعاقب میں 66 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان نے فائنل میں افغانستان کو 75 رنز شکست دی۔
محمد نواز نے 19 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی، محمد نواز ٹی20 انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے پاکستانی بن گئے۔ ابرار احمد اور سفیان مقیم کی 2-2،شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
فخر زمان نے 26 گیندوں پر 27 رنز اسکور کیے، محمد نواز25، سلمان آغا24، صائم ایوب 17،حسن نواز 15 رنز بناسکے۔
آج کے میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے سلمان مرزا کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیا گیا تھا۔
سہ ملکی سیریز میں میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیم چاروں میچز میں ناکام رہی اور ایک بھی فتح اپنے نام نہ کر سکی، جس کے باعث وہ پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔






















