ایبٹ آباد میں تھانہ کینٹ کی حدود میں لیڈی گارڈن پارک کے سامنے تیز رفتار ڈپمر نے اسکول طالبعلموں کو کچل دیا۔
ریسکیو کے مطابق حادثے میں ایک طالبعلم اور دو طالبات جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کیخلاف عوام کا شدید احتجاج، روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا، عوام نے ڈمپر ڈرائیور اور ٹریفک اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تلاش جاری ہے۔






















