خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ رات ہونے والے پولیس مقابلہ میں 3 اہلکاروں کے شہادت کے بعد مسلح افراد کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔
مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مزید دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال کے ڈی اے کرک منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمی پولیس اہلکاروں میں محمد عرفان اورخالد خان شامل ہیں جبکہ محمدعرفان کو تشویشناک حالت میں کرک اسپتال سے پشاور ریفر کردیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے مسلح افراد کے خلاف آخری حد تک جائیں گے۔






















