واپڈا نے پن بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں بڑے اضافے کی درخواست کردی۔ واپڈا آئندہ مالی سال کیلئے مالی ضروریات میں 90 فیصد اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی۔ من وعن منطوری کی صورت میں ٹیرف میں پانچ روپے پینتالیس پیسے اضافہ ہوگا۔
نیپرا نے مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے پن بجلی کے ٹیرف میں 5 روپے 45 پیسے کا بڑا اضافہ مانگ لیا ۔نیپرا میں آئندہ مالی سال کی ہماری ضروریات میں اضافے کی درخواست جمع کرا دی گئی جس کے مطابق پن بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف کو 6 روپے 11 پیسے سے بڑھا کر ساڑھے 11 روپے کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا اتھارتی واپڈا کی درخواست پر 11 ستمبر کو سماعت کرے گی۔ واپڈا نے آئندہ مالی سال کیلیے مالی ضروریات میں 173ارب روپے کا اضافہ مانگ لیا۔ واپڈا نے دوہزار پچیس چھبیس کے لیے ریونیو ضروریات کو 190ارب روپے سے بڑھا کر 364 ارب 87 کروڑ روپے کرنے کی درخواست کردی۔
درخواست کے مطابق واپڈا کی مالی ضروریات کا تعین دوہزار بائیس تئیس میں کیا گیا اسی لیے ٹیرف میں اوسط اضافہ مانگا گیا ہے۔ دوہزار بائیس تئیس میں واپڈا کی ریونیو کی ضروریات 190 ارب روپے مقرر کی گئی تھی۔






















