قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈشیلڈ ایک بار پھرٹوٹ گئی۔ جس کے باعث طیارہ جدہ ایئرپورٹ پر گراؤنڈ ہوگیا ہے۔
متاثرہ طیارے کی ونڈشیلڈ ہائی اسپیڈ ٹیپ سے جوڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں نئی ونڈشیلڈ کے بجائے گراؤنڈ طیارے پر لگی ونڈشیلڈ نکال کر لگائی گئی۔
بوئنگ777کی ونڈشیلڈ پہلی مرتبہ جمعرات کو34ہزارفٹ کی بلندی پر ٹوٹی، بوئنگ طیارے پر لگائی ونڈ شیلڈ تیسرے دن ہی ٹوٹ گئی۔ ونڈ شیلڈ کی اندرونی اور بیرونی دونوں پرتیں چٹخ گئی ہیں۔ طیارےمیں نئی ونڈشیلڈ کے بجائے گراؤنڈ طیارے پر لگی ونڈشیلڈ نکال کرلگائی گئی۔
دوسری جانب ترجمان ترجمان پی آئی اے نے طیارے کی ونڈ شیلڈ ٹوٹنے کی خبر کی ترید کرتے ہوئے کہا کہ پرواز میں ری فیولنگ کا عمل جاری ہے، پرواز کچھ دیر بعد جدہ سےلاہور کےلیے روانہ ہوگی۔ اسٹیل ٹیپ کا استعمال ونڈ اسکرین دوبارہ لگانے کے بعد اسکو سکھانے کیلئے استعمال کی گئی، تاثر بنایا گیا کہ ٹیپ کے ساتھ ونڈ اسکرین جوڑ کر پروازیں آپریٹ کی جارہی ہیں۔





















