قومی جانور مارخور کے قانونی شکار کی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔
گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ کے سیزن 26-2025 کے لیے ایک مارخور کی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالرمقرر کردی گئی۔
ٹرافی ہنٹنگ کے سیزن 26-2025 کے لیے شکار کے پرمٹس کی نیلامی میں پاکستان کے قومی جانور مارخور کا پرمٹ 10 کروڑ روپے سے زائد کی ریکارڈ بولی پر فروخت ہوا۔ یہ اب تک مارخور کے شکار کے لیے دنیا کی سب سے بلند قیمت سمجھی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے بھی گزشتہ سال چترال میں مارخور کے شکار کا سب سے مہنگا پرمٹ 2 لاکھ 71 ہزار ڈالر میں فروخت کیا تھا۔






















