نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت میں اضافہ کرکے اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں روٹی کا یکساں ریٹ مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔
نان بائی ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اربن اور رورل ایریاز میں روٹی کی قیمت یکساں مقرر کی جائے۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ فائن آٹے کی قیمتیں طے ہونے کے بعد آٹے کے 20 کلو تھیلے میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوچکا ہے، ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے روٹی کی قیمت میں اضافہ کرکے نئی ریٹ لسٹ جاری کی جائے۔





















