خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ عوام کے لیے بھرپور تعاون اور امدادی سرگرمیوں کی پیشکش کردی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغان حکومت سے رابطہ کرکے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی گئی ہے اور خیبرپختونخوا حکومت افغان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جس قسم کی ضرورت ہوگی، حکومت فوری طور پر فراہم کرے گی۔
لازمی پڑھیں۔ افغانستان میں شدید زلزلہ، 800 افراد جاں بحق، 2800 سے زائد زخمی
انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں، میڈیکل سہولیات اور امدادی سامان بھجوانے کے لیے تیار ہیں جبکہ متاثرین کی بحالی اور دیگر ضروریات میں بھی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا حکومت افغان عوام کے ساتھ ہے اور زلزلہ متاثرین کے لیے ہر طرح کی امداد اور تعاون دینے کو تیار ہے۔






















