پاکستان اور افغانستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات آنے والے زلزلے سے افغان صوبہ کنٹر اور ننگرہار میں 1400 افراد جاں بحق جبکہ 3 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کے مطابق گزشتہ رات افغانستان اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ بھارت، ازبکستان اور تاجکستان میں بھی زمین لرز گئی۔
زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔ مرکز افغانستان میں تھا جبکہ گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، بعد میں 4.5 شدت کے آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان سے کسی نقصان کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم افغانستان میں 1400 افراد کے جاں بحق اور 3 ہزار سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
صوبہ کنڑ کے 6 اضلاع شدید متاثر ہیں۔ 3 گاؤن صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ جلال آباد شہر اور دیگر صوبے بھی شدید متاثر ہیں۔ آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔ دور دراز علاقوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے لوگوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔





















