فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کی جانب سے نان فائلرز کیخلاف مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق مہم کے پہلے مرحلے میں دس لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا اور 2024 تک پندرہ لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش کی جائے گی جبکہ ذاتی اور کاروباری ٹرانزکشنز کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔
انٹرنیشل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کو بھی مجوزہ پلان سے آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نان فائلرز کو نوٹس بھیجنے سمیت دیگر انتظامی اقدامات لینے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے اور ٹیکس قوانین کے نفاذ کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق موجودہ سال ساڑھے تین لاکھ نئے افراد نے گوشوارے فائل کئے ہیں۔