بھارت سےچھوڑے گئے سیلابی ریلے کے باعث دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کےمقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
گنڈا سنگھ کےمقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 22ہزار 326 ریکارڈ کی گئی، لکھا سلدیرا،رحیم شاہ اور گاہی شاہ میں ہرطرف پانی،چشتیاں ساہوکا روڈ بھی پانی میں بہہ گئی،سیکڑوں گھرانے اور مویشی پانی میں گھر گئے،انتظامیہ نے امدادی کارروائیاں تیز کر دیں۔
دریائےچناب میں ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجےکا سیلاب ہے،ہیڈ مرالہ،خانقی اور قارآباد میں آج اونچے درجے کےسیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا۔
گڈو وارسکھر بیراج پردرمیانے درجے کا سیلاب ہے,گڈو پر پانی کی آمد پانچ لاکھ چودہ ہزار آٹھ سو کیوسک جبکہ سکھر بیراج پر آمد چار لاکھ اٹھاسی ہزار کیوسک ہے۔
اس کے علاوہ ملک کےدونوں بڑے ڈیم بھی بھرگئے،تربیلا ڈیم میں پانی کی گنجائش 1550 فٹ جبکہ موجودہ لیول 1549 فٹ ہےمنگلا ڈیم کی گنجائش 1242 موجودہ لیول 1220 فٹ ہے۔



















