پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بلندی کےریکارڈ توڑ دیے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا،ہنڈریڈ انڈیکس 820 پوائنٹس بڑھکر 150591 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کےتیسرےروز اسٹاک مارکیٹ میں صبح ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس کی ریکارڈ سطح بحال ہوئی،جس کےبعد دوران ٹریڈنگ 1200 سےزائدپوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔100انڈیکس 1279 پوائنٹس بڑھکر 151050 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچی۔
فارما سیوٹیکل،بینکس،سیمنٹ اور آئی ٹی کمپنیز کے شیئرز میں خریداری دیکھی گئی،آج مارکیٹ میں 40 ارب 66 کروڑ روپے مالیت کے 66 کروڑ 40 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 49 ہزار 770 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
گزشتہ دوسال میں اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا،دو سال قبل انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس پر تھا، گزشتہ روز 150 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر چکا ہے۔
ریکارڈ یہ بھی ہےکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوپہلے 50 ہزارپوائنٹس تک پہنچنےمیں 26 سال لگے، دوسرے 50 ہزار پوائنٹس صرف 8 سال میں حاصل ہوئےاورتیسرے 50 ہزار پوائنٹس کا سفر صرف 10 ماہ میں مکمل کرلیا گیا۔





















