جہانگیر ترین نے خیبرپختونخوا کے علاقوں باجوڑ، بونیر اور سوات کے سیلاب زدگان کیلئے امداد کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کی ٹیم بونیر،باجوڑ اور سوات روانہ کر دی گئی ہے ، متائرین سیلاب میں راشن، خیمے، ادویات اور ضروری اشیا تقسیم کی جائیں گی، مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،بحالی کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کارلائیں گے۔
پی ڈی ایم اے کےمطابق خیبرپختونخوامیں خیبرپختونخوا میں بارشوں،فلیش فلڈ سے اموات کی تعداد 357 ہوگئی،مرنے والوں میں 41 خواتین، 29 بچے شامل ہیں،مختلف حادثات میں 178 افراد زخمی ہوئے، سیلاب اور بارشوں سے602 گھروں کو نقصان پہنچا، 182گھرمکمل تباہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ کلاوڈبرسٹ اوربارشوں کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں کالجز اورجامعات بند رکھنے کا اعلان
آزادکشمیرمیں بارش،کلاؤڈ برسٹ اورسیلاب سےجاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی،ایس ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونےوالوں میں8 مرد 6خواتین اور 5 بچےشامل ہیں،مختلف واقعات میں 16 افرادزخمی بھی ہوئے،زخمیوں میں 10 مرد 3 خواتین اورتین بچےشامل ہیں۔
ایس ڈی ایم اے کےمطابق 404 رہائشی مکانات سیلاب اورلینڈسلائیڈنگ میں تباہ ہوئے،87 مکانات،مکمل تباہ اوردیگر جزوی طورپرتباہ ہوئے،27 دکانیں، 13پن چکیاں،چھوٹےبڑے 20 پل، 24کلومیٹرسڑکیں تباہ ہوئیں ،26 سمال ہائیڈرو پاورسٹیشن سیلاب کی نذرہوئے۔






















