خیبرپختونخوا نے ونٹر زون میں آج سے 25 اگست تک کالجز اور جامعات بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
ونٹر زون میں تعلیمی ادارےایک ہفتےبند رکھنےکا اعلامیہ جاری کردیاگیا،محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختو نخوا نےاعلامیہ جاری کیا،کلاوڈبرسٹ،بارشوں،لینڈسلائیڈنگ کےخطرےکےپیش نظراعلامیہ جاری ہوا، 19سے 25 اگست2025 تک کالجز اور جامعات بند رکھے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ کلاوڈ برسٹ کا خدشہ، مری کے تمام اسکولز 2 روز کیلئے بند
اعلامیہ کےمطابق اقدام طلبا،اساتذہ،اسٹاف کی زندگیوں کوتحفظ دینے کے لیے اٹھایا گیا،جہاں ممکن ہو ادارے تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنےکےلیےآن لائن طریقہ اپناسکتےہیں،سیلاب زدہ علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کی مدمیں ریلیف دینے کی منصوبہ بندی کرچکےہیں۔
دوسری جانب موسم کی صورتحال کے پیش نظر آزادکشمیر میں آج سے 23 اگست تک سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں بھی چھٹیاں کر دی گئی ہیں
یہ بھی پڑھیں؛ راولاکوٹ میں بارشوں سے تباہی،تعلیمی اداروں میں 23 اگست تک چھٹیوں کا اعلان
گزشتہ روزمحکمہ تعلیم نے راولاکوٹ میں ہنگامی حالات کےپیش نظر تعلیمی اداروں میں 23 اگست تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
کلاوڈ برسٹ کے خدشے کے پیش نظر مری کے تمام اسکولز 2 روز کیلئے بند کردیے گئے،اعلامیے کے مطابق مری میں تمام اسکول 19 اور 20 اگست کو نجی، سرکاری اسکولز بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بونیر کے بعد صوابی میں بھی کلاؤڈ برسٹ، 15 افراد جاں بحق، ڈی سی
واضح رہےکہ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں 21 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کی شدت 50 فیصد زیادہ ہوگی،شمالی علاقہ جات اور پوٹھوہارکے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے،راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال اور اٹک میں کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ ہے،بلوچستان میں بھی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔






















