آمدنی کم اخراجات زیادہ ہوگئے، ملکی کرنٹ اکاؤنٹ ایک بار پھر منفی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک کا جاری کھاتہ سرپلس سے خسارے میں چلا گیا، جولائی میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں 25 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا، جون میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 34 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد 2 ارب ڈالر سرپلس رہا تھا۔
ماہرین کے مطابق تجارتی خسارہ بڑھنے کے باعث ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں گیا، برآمدات کے مقابلے میں درآمدات بڑھنے کی رفتار زیادہ ہے، ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے سے روپے کی قدر پر بھی دباؤ آئے گا۔



















