صوابی کے علاقے دالوڑی میں گزشتہ روز کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی، ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے بھاری مشینری کام کررہی ہے، علاقے میں ایمبولینسیں بھی موجود ہیں۔
صوابی کے علاقے گدون دالوڑی میں شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ کے بعد دوسرے روز بھی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے آج 2 بچوں سمیت کئی لاشیں نکال لیں، ملبے سے نکالی گئی لاشوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز آپریشن میں 8 افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ہرممکن مدد فراہم کررہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دیگر افراد کو نکالنے کیلئے 7 ایکسویٹرز، 6 ایمبولیسز، 2 ریسکیو وہیکلز، ریسکیو، پاک فوج اور ٹی ایم اے کے اہلکار آپریشن میں مصروف ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صوابی میں قدرتی آفت سے کل سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔






















