کلاوڈ برسٹ کے خدشے کے پیش نظر مری کے تمام اسکولز 2 روز کیلئے بند کردیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق مری میں تمام اسکول 19 اور 20 اگست کو نجی، سرکاری اسکولز بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں 21 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کی شدت 50 فیصد زیادہ ہوگی۔ شمالی علاقہ جات اور پوٹھوہارکے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال اور اٹک میں کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ ہے۔ بلوچستان میں بھی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔






















