محکمہ تعلیم نے راولاکوٹ میں ہنگامی حالات کےپیش نظر تعلیمی اداروں میں 23 اگست تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
راولاکوٹ میں شدیدبارش نےتباہی مچادی،متعدد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگئیں، لینڈ سلائڈنگ سے مختلف علاقوں کا شہرسےرابطہ منقطع ہوگیا،دوسری جانب یونیورسٹی آف پونچھ کی خاتون لیکچرارگل لالہ کی گاڑی تراڑ کیمپس کے سامنے برساتی نالہ میں بہہ گئی،حادثے میں گل لالہ جاں بحق ہوگئی۔
خاتون لیکچرارگل لالہ تراڑ کیمپس سےچہڑھ کیمپس جارہی تھی کہ اچانک ان کی گاڑی برساتی نالےکی لپیٹ میں آگئی،ریسکیو ٹیموں نے گاڑی سمیت لاش نکال لی ہے۔
مرحومہ کا تعلق کھڑک دلوٹہ سے تھا،وہ ڈی ایس پی سردار اکمل شریف کی کزن اورسردار ضیاء شریف کی بھتیجی تھیں،گل لالہ کی اچانک وفات پر اہلِ خانہ ساتھی اساتذہ اورطلباء شدید صدمے میں ہیں۔






















