پی ڈی ایم اے نے بالائی علاقوں میں بارشوں کےسبب دریاؤں کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا،دریاؤں کےپاٹ میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت کردیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کےدریاؤں میں پانی کےبہاؤمیں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، دریائے سندھ میں تربیلا کالاباغ چشمہ اور تونسہ کےمقام پردرمیانے درجے کا سیلاب ہے،تربیلا کےمقام پرپانی کا بہاؤ3لاکھ 30ہزارکیوسک ہے،
اس کےعلاوہ کالاباغ 4 لاکھ 32 ہزارچشمہ 4 لاکھ 80 ہزارکیوسک ہے،تونسہ کےمقام پر4 لاکھ 54 ہزارکیوسک ہے،دریائےستلج میں گنڈا سنگھ والا اورسلیمانکی کےمقام پرنچلےدرجےکا سیلاب ہے،گنڈا سنگھ کےمقام پر پانی کا بہاؤ65 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہنا ہےکہ سلیمانکی کےمقام پر 69 ہزارکیوسک ہے،دریائے راوی میں جسڑ کےمقام پرنچلےدرجےکا سیلاب اورپانی کابہاؤ 54 ہزارکیوسک ہے،نالہ پلکھومیں درمیانےدرجےکےسیلاب کی صورتحال ہے،نالہ ایک بئیں اوربسنتر میں نچلےکی سیلابی صورتحال ہے۔






















