قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ کی کیٹیگری اے میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور اس کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق کپتان بابر اعظم کے لیے کیٹیگری اے میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے اور حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر کنٹریکٹس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوینٹی کپتان سلمان علی آغا اور اسپنر ابرار احمد کی کیٹیگری میں ترقی متوقع ہے جبکہ فہیم اشرف، محمد نواز، حسن علی اور خوشدل شاہ کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ صاحبزادہ فرحان، حسن نواز اور سفیان مقیم کی کنٹریکٹ لسٹ میں شمولیت کی توقع کی جا رہی ہے تاہم، عثمان خان، حسیب اللہ اور خرم شہزاد کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملے گا۔






















