سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ارجونا راناٹنگا نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) کے سیکریٹری جے شاہ پر سخت الزامات عائد کر دیئے۔
اپنے بیان میں لنکن ٹیم کے سابق کپتان ارجونا رانا ٹنگا نے جے شاہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ وہ بھارت میں بیٹھ کر سری لنکا کی کرکٹ چلا رہے ہیں۔
ارجونا رانا ٹنگا کا کہنا تھا کہ جے شاہ کے پریشرکی وجہ سے سری لنکا کی کرکٹ تباہ کر دی گئی ، بھارت میں بیٹھا ایک آدمی سری لنکا کی کرکٹ چلا رہا ہے۔
سابق لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ جے شاہ اپنے والد کی وجہ سے طاقتور ہے جو کہ بھارت کا وزیر ہے اور بی سی سی آئی سمجھتا ہے کہ وہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو کنٹرول کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈکپ 2023 میں سری لنکن ٹیم کی بدترین کارکردگی کے باعث سری لنکن وزیر کھیل نے پورے بورڈ کو فارغ کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ کرکٹ بورڈ میں حکومتی مداخلت کے بعد آئی سی سی بھی سری لنکن کرکٹ بورڈ کو معطل کر چکی ہے۔