پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ہاسٹل میں آتشزدگی کے باعث ایک ڈاکٹر جھلس کر زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
زخمی ڈاکٹر کو فوری طبی امداد کے بعد سروسز اسپتال کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا۔
ایم ایس عامر رفیق بٹ کے مطابق آگ لگنے سے اسپتال کا ملازم حارث بھی متاثر ہوا جو برن یونٹ میں زیر علاج ہے۔
آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔






















