جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نے خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔
ان کی تقرری محمود خان اور اکرم درانی کے اتفاق کے بعد کی گئی تھی، ایمل ولی خان نے اعتراض کرتے ہوئے مشاورت نہ کرنے کا شکوہ کردیا۔ بولے نئے نگران وزیراعلیٰ کا تقرر اعظم خان کے 3 روزہ سوگ کے بعد ہونا چاہئے تھا، آئندہ الیکشن کا نتیجہ ابھی سے نظر آرہا ہے۔
کے پی کے کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرام درانی کے درمیان پشاور میں ملاقات ہوئی جس میں صوبے کے نئے وزیر اعلیٰ کے لئے نام پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران جسٹس ( ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے اور انہیں کے پی کا نگران وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔
جسٹس ( ر ) ارشد حسین شاہ کا تعلق ہزارہ ڈویژن سے ہے ، وہ پشاورہائی کورٹ میں جج اور گلگت بلتستان کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے نئے نگران وزیراعلی ارشد حسین کے نام کی توثیق بھی کردی ہے۔
واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان ہفتہ کو انتقال کر گئے تھے۔