حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد بینک ہفتہ کو کھلے رہیں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے 14 نامزد بینکس کو ہدایات جاری کر دیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد بینک ہفتہ کو بھی کھلے رہیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور کی درخواست پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 14 نامزد بینکوں کو ہفتہ کو بھی دفاتر کھلے رکھنے کی ہدایت کردی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 58 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، حج درخواست گزار آن لائن یا بینک کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستیں بمعہ اخراجات وصول کرنے کیلئے 4 سے 9 اگست تک کی تاریخ مقرر کی گئی تھی جبکہ غیر رجسٹرڈ عازمین 11 سے 16 اگست تک اپنی درخواستیں اور اخراجات جمع کراسکیں گے۔




















