منڈی بہاءالدین میں ملزم نے اپنی بیوی سمیت دوافراد کو اینٹوں کے وار کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کےمطابق ملزم مقتول کےڈیرے پرملازمت کرتا تھا، ملزم نے مبینہ طور پر اینٹیں مار کر اسے اور اپنی بیوی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا،پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ اسکول ٹیچر قتل کیس: 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو تحویل میں لےلیاگیا اورملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔





















