ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے اسکول ٹیچر کو قتل کرنے والے تین ملزمان کو سزا سنا دی گئی۔
کہوٹہ میں مارچ 2023 میں درج مقدمےمیں تین ملزمان مہربان جمال،عطا الرحمن اور انیس کو مجرم قرار دیا گیا،ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے قتل کے جرم میں تینوں کو عمر قید اور فی کس 2 لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دیا۔
ڈکیتی اوردیگر دفعات کےتحت ہر ملزم کو 20، 20 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی۔عدالت نے مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے ہرجانہ اور 5 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
یاد رہےکہ ملزمان نے دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر اسکول ٹیچر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔






















