فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافن) نے رپورٹ میں کہا کہ حالیہ عام انتخابات کی آدھی سے زیادہ الیکشن پیٹیشنزابھی تک زیر التوا ہیں۔
فافن کی الیکشن ٹربیونلزکی کارکردگی پرآٹھویں رپورٹ کے مطابق 21اپریل سے31جولائی کےدوران 35انتخابی عذرداریوں پرفیصلہ سنایاگیا ہے۔
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافن)کی رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹربیونلزنےاب تک 374 میں سے 171انتخابی عذرداریوں کا فیصلہ کیا،124 انتخابی عذرداریوں کا تعلق قومی اسمبلی،250 کا تعلق صوبائی اسمبلیوں سےہے۔
8th Election Tribunal Report Aug2025 by Farhan Malik on Scribd
واضح رہے کہ پاکستان کے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے بعد دائر 374 انتخابی عذرداریوں میں سے آدھی سے زیادہ ابھی تک زیر التوا ہیں، جن میں 124 قومی اور 250 صوبائی اسمبلیوں سے متعلق ہیں، فارم 45 اور 47 کی بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے الزامات کی وجہ سے دائر کی گئیں۔






















