اسرائیل کی جانب سے غزہ پر ایک ماہ سے زائد عرصے سے مسلسل حملے اور بم باری جاری ہے، جس میں شہداء کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جن میں ساڑھے 4 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری سے شہید ہونیوالوں میں پورے پورے خاندان بھی شامل ہیں جبکہ اسپتالوں میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھی ایسے دلخراش مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں جو دنیا بھر کے مسلمانوں کو آبدیدہ کرنے کے ساتھ ساتھ شدید تشویش میں مبتلا کررہے ہیں۔
The grandfather told his martyred
— Shanza javaid (@Shanzajavaid1) November 11, 2023
grandchildren: “Inform the Messenger of God that the nation has failed to protect the people of Gaza.”#GazaGenocide pic.twitter.com/zujtEVxXXb
چند روز قبل غزہ پر اسرائیل کی بمباری میں ایک فلسطینی بزرگ کے تمام پوتے اور پوتیاں شہید ہوگئے، اس موقع پر بزرگ نے شہداء کی میتوں پر روتے ہوئے انہیں مخاطب کیا کہا کہ ’’جب تم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ملو تو امت مسلمہ کی شکایت کرنا‘‘۔اس حوالے سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونیوالے بچوں کے دادا نے اپنے پوتے پوتیوں کی میتوں پر کھڑے ہوکر روتے ہوئے انہیں (شہداء کو) مخاطب کیا اور کہا کہ ’’جب تمہاری اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوگی تو ان سے کہنا کہ یا رسول اللہ ﷺ آپ کی امت نے غزہ والوں کو ناکام کیا، اے اللہ کے رسولؐ مسلمانوں نے ہمیں ناکام کیا۔
بزرگ نے مزید کہا کہ ’’میرے پوتے پوتیو! اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تک یہ پیغام ضرور پہنچانا کہ یا رسول اللہ ﷺ ہمارے (اہل غزہ) کے ٹکڑے ہوتے رہے اور امت تماشہ دیکھتی رہی۔