پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اچانک دل کی تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر راولپنڈی کے قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال میں ڈاکٹرز نے اداکارہ کو فوری طبی امداد فراہم کی اور ان کی حالت مستحکم ہونے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیتے ہوئے ڈسچارج کر دیا گیا۔
صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسپتال سے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی ٹیم اور نرسنگ اسٹاف کے ساتھ نظر آئیں۔
انہوں نے مداحوں کو پیغام دیا کہ وہ اب مکمل طور پر ٹھیک ہیں اور جلد ہی کام پر واپس لوٹیں گی۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کی دعاؤں اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔
صبا قمر نے لکھا "میں اب بہتر محسوس کر رہی ہوں اور جلد آپ سب کے سامنے دوبارہ کام کرتے ہوئے نظر آؤں گی، آپ سب کی دعاؤں اور محبت کا شکریہ۔"






















