ایف بی آر نے رواں سال کے دوران خریداری اور اخراجات کا پلان جاری کردیا۔
ایف بی آر کی جانب سےجاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال 56 کروڑ میں سے سب سے زیادہ 18 کروڑ 36 لاکھ روپےکمپیوٹر اسٹیشنری کی خریداری پر خرچ ہوں گے،چائے بسکٹ کیلئے پچاس لاکھ اورسرکاری گاڑیوں کے پیٹرول کیلئےساڑھے تین کروڑ روپےرکھے گئے ہیں۔
دستاویزات کےمطابق غیرملکی وفودکی آمد پراخراجات کی مدمیں ایک کروڑ رکھےگئے،گاڑیوں کی مرمت پر رواں مالی سال 2 کروڑ سےزیادہ خرچ ہوں گے،آفس میٹنگز کےدوران چائے بسکٹ پر 50 لاکھ کے اخراجات آئیں گے،ٹیلی فون،ٹرنک کالز کے اخرجات کا تخمینہ ایک کروڑ 67 لاکھ لگایا گیا۔
دستاویزات کےمطابق ہارڈ ویئر کی مرمت پر 7 کروڑ 5 لاکھ روپےخرچ ہونگے،ایف بی آر کی سیکیورٹی پر ایک کروڑ 98 لاکھ اخرجات کا تخمینہ لگایاگیاہے،جنریٹرز کیلئے فیول کی خریداری پر ڈیڑھ کروڑ روپےخرچ ہونگے،آفس فرنیچر کی مرمت پر 99 لاکھ، مشینری پر 2 کروڑ 20 لاکھ خرچ ہونگے،پرنٹنگ،اشاعت اور یونیفارم کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔



















