امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نےغزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئےکہا مجھے نہیں معلوم آپ سب نے غزہ میں کی تصویریں دیکھی ہیں یا نہیں،واقعی غزہ میں دل توڑ دینے والے مناظر ہیں۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنے بیان میں کہاغزہ میں صاف نظر آرہا ہے چھوٹے بچے بھوک سے مر رہےہیں،اسرائیل کو غزہ میں امداد کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے،ہمیں حماس کےخلاف جنگ بھی لڑنی ہوگی۔
دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہےکہ حماس کےساتھ ڈیل کرنا بہت مشکل ہے،اسرائیلی صدرسےبات کررہا ہوں،بہت سارے پلان کےساتھ آرہے ہیں،حماس اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنا نہیں چاہتی، غزہ میں جنگ بندی مذاکرات میں مشکلات درپیش ہیں۔






















