وفاقی حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضوں میں کمی ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کردیں جس میں بتایا گیا ہے کہ وفاق نے جولائی تا ستمبر 1450 ارب روپے قرض لیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ وفاقی حکومت کے قرضوں میں کمی ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق وفاق نے جولائی سے ستمبر 2023ء کے دوران 1450 ارب روپے قرض لیا، وفاق کا مجموعی قرض ستمبر 2023ء تک 62 ہزار 291 ارب روپے رہا جبکہ ستمبر 2023ء تک حکومت کا مقامی قرض 39 ہزار 697 ارب روپے اور بیرونی قرض 22 ہزار 593 ارب روپے رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکتوبر کے بینکنگ اعداد و شمار بھی جاری کردیئے۔ جس کے مطابق اکتوبر میں بینکوں کے ڈپازٹس 79 ارب روپے اضافے سے 26 ہزار 397 ارب روپے ہوگئے جبکہ اس عرصے میں بینکوں نے 40 ارب قرض دیا، جس کا حجم 11 ہزار 897 ارب روپے تھا۔