امریکا میں فلسطینی ایکٹوسٹ محمود خلیل نے ٹرمپ کیخلاف 20ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
فلسطینی طالب علم مؤقف اختیارکیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نےانہیں ناحق قیدکیا،میری زندگی کے وہ 104 دن کبھی واپس نہیں آ سکتے،جو صدمہ مجھے سہنا پڑا، اپنی بیوی سے جدائی اور اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا لمحہ جس میں شریک نہ ہو سکا، وہ سب ناقابلِ تلافی ہیں۔
مزید کہا کہ سیاسی انتقام اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ضرور جوابدہی ہونی چاہیے۔






















