ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاون میں لاکھوں روپے مالیت کی رقم اور سامان برآمد کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل کراچی ایاز مہر کی زیر نگرانی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی کراچی کے علاقے جمشید ٹاون سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:۔ایف آئی اے کی اسٹیٹ بینکنگ سرکل کراچی ایم اے جناح روڈ پر بڑی کارروائی
ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل کراچی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھےگرفتار ملزمان بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھےگرفتار ملزمان میں محمد آصف، حافظ فہیم اور عمران عدمانی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی ، ہنڈی حوالہ میں ملوث64 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ملزمان سے 1 کروڑ ایرانی ریال، 8946 سعودی ریال، 1280 یواے ای درہم برآمد کئے گئے ہیں۔ ملزمان سے امانی ریال، کینڈین ڈالر اور 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ملزمان کے موبائل فونز سے ہنڈی حوالہ سے متعلق پیغامات، متعدد ہنڈی حوالہ کے رجسٹرز بھی برآمد کر لئے گئے ہیںملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکےملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیادیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔ حوالہ ہنڈی سے منگوائی گئی گاڑیوں کی آڑ میں بلیک منی وائٹ کئے جانے کا انکشاف
خیال رہے کہ ایف آئی اے ڈیپارٹمنٹ نے ملک بھر میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ہر چھوٹے بڑے شہر میں ایف آئی اے کارروائیاں جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاریاں بھی عروج پکڑ چکی ہیں۔ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے پاکستانی اداروںنے تمام غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی ہے۔