بیرون ملک سےحوالہ ہنڈی کے ذریعے منگوائی گئی گاڑیوں کی آڑ میں بلیک منی کو وائٹ کئے جانے کا انکشاف ہواہے۔ ایف آئی اے نے ملوث کار ڈیلرز کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا ۔
ایف آئی اے کراچی کی جانب سےملوث مبینہ کارڈیلرز کی فہرست مرتب کرلی گئی،اورابتدائی طورپر4 کارشوروم مالکان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
چاروں مالکان کو 26ستمبرکوریکارڈسمیت ایف آئی اےکمرشل بینک طلب کیا گیا ہے۔
کارشوروم اسکینڈل میں تحقیقات کیلئےڈپٹی ڈائریکٹرسی بی سی میں4رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ، اور تحقیقات میں سندھ بھرکےتمام کارشورومزکوشامل تفتیش کیے جانے کا امکان ہے۔