فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے سرکل نے کراچی ایم اے جناح روڈ پر بڑی کارروائی کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کروڑوں کی ملکی وغیرملکی کرنسی کےہنڈی حوالہ میں ملوث محمد شاہد، محمد حسنین اورعبدالرشید گرفتار کرلیا گیا۔گرفتاری کے نتیجے میں 32ہزار 7 سوامریکی ڈالربرآمد ہوئے ہیں اور 15 ہزار سعودی ریال، 8سو یو اے ای درہم برآمدکئے گئے ہیں۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان سے 9 کروڑ 88 لاکھ روپےبھی برآمدہوئے ہیں ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں بھِی ملوث ہیںملزمان کے موبائل فونزسے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد پیغامات، ہنڈی حوالہ ترسیل پرمبنی رجسٹرز بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ اندراج کیا گیاجس کے ساتھ مزید کارروائی جاری ہے۔
خیال رہے کہ ایف آئی اے ڈیپارٹمنٹ نے ملک بھر میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ہر چھوٹے بڑے شہر میں ایف آئی اے کارروائیاں جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاریاں بھی عروج پکڑ چکی ہیں۔ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے پاکستانی اداروںنے تمام غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی ہے۔