لاہور سمیت پنجاب کےمختلف اضلاع میں ہونے والی بارش پر پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کےمطابق ضلع لیہ میں سب سےزیادہ بارش37ملی میٹرریکارڈ کی گئی،کوٹ ادومیں31، ڈیرہ غازی خان29، بھکر میں 23 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ میانوالی8، لاہور7، نارووال میں6 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی،مون سون بارشوں کایہ سلسلہ 10جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے



















